امریکی صدرسے اختلافات کے بعد دھمکیاں مل رہی ہیں، الہان عمرواشنگٹن:(18 اپریل 2019) امریکا کی مسلمان رکن کانگریس الہان عمر کہتی ہیں کہ انہیں ڈونلڈ ٹرمپ سے اختلافات کے بعد جان سے مارنے کی دھمکیاں مل رہی ہیں۔تفصیلات کے مطابق امریکی کانگریس کی پہلی مسلمان رکن خاتون الہان عمر اور صدر ٹرمپ کے درمیان تنازع روز بروز بڑھتا جارہا ہے۔مسلم رکن کانگریس الہان عمر کا کہنا ہے کہ امریکی صدر سے اختلافات کے بعد ان کی جان کو خطرہ ہے۔صدر ٹرمپ کی وجہ سے انہیں دھمکیاں مل رہی ہیں۔امریکی مسلم رکن کانگریس الہان اسرائیل نواز لابی کے خلاف بیان پر پہلے بھی تنازعات کا سامنا کرچکی ہیں۔امریکی صدر نے الہان عمر کے گیارہ ستمبر سے متعلق بیان کو تنازع کا شکار بنایا اور کہاکہ الہان کو اپنے بیان میں گیارہ ستمبر حملوں کی ویڈیو استعمال نہیں کرنی چاہیے تھی۔واضح رہے کہ الہان عمر نے گیارہ ستمبر حملوں کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا تھا کہ شہیدوں تمہیں اور تمہاری قربانیوں کو نہیں بھولیں گے
آپ کی راۓ