شامی حکومت اورباغیوں میں مذاکرات کامیاب،جنگجو دوما سے انخلا پر تیار

8 اپریل, 2018

شامی حکومت اور دوما کے باغیوں کے درمیان مذاکرات کامیاب ہوگئے، باغی فورسز نےجنگ زدہ شہر سے انخلا کی حامی بھر لی۔

شامی میڈیا کے مطابق حکومت سے مذاکرات کے بعد دوما پر قابض باغی علاقے کا قبضہ چھوڑنے کیلیے تیار ہوگئے ہیں اور اڑتالیس گھنٹوں میں علاقے سے نکل جائیں گے۔

دوما پر گذشتہ روز کے کیمیائی حملے کے بعد باغیوں نے حکومت سے مذاکرات کی درخواست کی تھی جس پر حکومت اور باغیوں کے درمیان آج مذاکرات ہوئے تھے، یاد رہے کہ کیمیائی حملے میں سترسے زیادہ افراد بشمول بچے اپنی جانوں سے ہاتھ دھوبیٹھے تھے۔

آپ کی راۓ

چیف ایڈیٹر

دفتر

  • محکمہ اطلاعات رجسٹریشن : ٧٧١
  • news.carekhabar@gmail.com
    بشال نگر، کاٹھمانڈو نیپال
Flag Counter