حیدرآباد انڈیا : مجلس اتحاد المسلمین کے سربراہ اسد الدین اویسی نے آج کہا کہ کیا بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کسانوں کی خودکشی کے معاملے اور اپنے جھوٹے وعدوں سے توبہ کرنے کے لئے روزہ رکھیں گے؟ اویسی نے کہا، ” اگر وزیر اعظم پارلیمنٹ کے پورے سیشن کے بیکار چلے جانے کی وجہ سے روزے رکھنا چاہتے ہیں تو میں معزز وزیر اعظم سے پوچھنا چاہتا ہوں کہ جب گزشتہ چار سال میں ہزاروں کسانوں نے خودکشی کی تب ان کی غیرت کہاں چلی گئی تھی؟ "انہوں نے کہا کہ مہاراشٹر کے کسانوں نے بھی خودکشی کی ہے.
حیدرآباد سے لوک سبھا ممبر پارلیمنٹ نے سوال کیا، ” کیا وزیر اعظم ان کسانوں کے لئے روزہ رکھیں گے؟ کیا وہ اتر پردیش میں دلتوں پر ظلم کے خلاف ایکشن لینگے ؟ وزیر اعظم اپنے جھوٹے وعدوں سے توبہ کرنے کے لئے روزہ کیوں نہیں رکھتے ؟
اویسی نے کہا کہ وہ جموں و کشمیر میں آٹھ سال کی لڑکی کی آبروریزی کے بعد قتل کے واقعہ پر بی جے پی اور وزیر اعظم کا رخ جاننا چاہتے ہیں. اتر پردیش میں یوگی آدتیہ ناتھ کی حکومت پر جانبدار ہونے کا الزام لگاتے ہوئے اویسی نے کہا کہ ریاست میں قانون کی حکمرانی نہیں بلکہ حکومت بندوق کے دم اور خوش آمدی کے دم پر چل رہا ہے. انہوں نے کہا کہ اتر پردیش کے لوگ صحیح وقت پر ان تمام غنڈہ گردیوں کا شدید جواب دیں گے
آپ کی راۓ