نئی دہلی (کئیر خبر) 14؍ اپریل
عالم اسلام کی عظیم علمی وسماجی شخصیت مولانا عبد الوہاب خلجی کو آج ہزاروں سوگواروں کے بیچ آزاد مارکیٹ پنجابی قبرستان میں سپرد خاک کردیا گیا، نئی دہلی سے نمائندہ عبدالقدیر کے مطابق علماء وفضلاء کی ایک بڑی تعداد نے ان کے جنازہ وتدفین میں شرکت کی،بھارت، نیپال اور خلیجی ممالک کے فضلاء وعقیدتمندوں نے نم آنکھوں سے انہیں الوداع کہا، پہلی نماز جنازہ پٹودی ہاؤس میں ادا کی گئی، دوسری شیدی پورہ قبرستان میں ادا کی گئی جماعت اہل حدیث کی عظیم علمیِ شخصیت ورفیق کار شیخ صلاح الدین مقبول مدنی اور مولانا مرحوم کے فرزند محمد خلجی نے جنازہ کی نماز پڑھائی۔
اسی درمیان سماجی وملی تنظیموں کی جانب سے تعزیتی پیغامات اور میٹنگوں کا سلسلہ جاری ہے۔جمعےۃ العلماء ہند ، آل انڈیا مسلم پرسنل لاء بورڈ ، جامعہ سلفیہ بنارس، جامعہ التوحید کشن گنج، جامعہ ابن تیمیہ چندن بارا ، جامعہ فیض عام، جامعہ عالیہ عربیہ، جامعہ اثریہ مؤ، ندوۃ العلماء لکھنؤ، جامعہ سراج العلوم جھنڈانگر، مدرسہ خدیجۃ الکبری کرشنا نگر، مرکزی جمعیت اہل حدیث نیپال، مرکز امام احمد بن حنبل تولہوا، کئیر فاؤنڈیشن کاٹھمانڈو، اسلامی سنگھ نیپال، مرکزی جمعیت اہل حدیث پاکستان، مرکزی جمعیت اہل حدیث برطانیہ سے وابستہ حضرات نے مولانا خلجی کی وفات پر رنج وغم کا اظہار کیا ہے ، اور ان کے لئے دعائے مغفرت کی اپیل کی ہے۔
آپ کی راۓ