دنیا کا بہترین جادوئی کنڈر گارٹن اسکول

ٹوکیو کآ فیوجی کنڈرگارٹن

15 اپریل, 2018

ٹوکیو کے باہر فیوجی کنڈرگارٹن خاص طور پر بچوں کے لئے ایک جادو ئی ماحول کی طرح بنایا گیا ہے،جہاں کھیل کھیل میں تعلیم کے تمام انتظامات کئے گئے اور اسے دنیا کے بہترین جادوئی کنڈر گارٹن کا درجہ حاصل ہے۔انڈے کی ساخت جیسی اسکول کی چھت کاڈیزائن ٹوکیو کی فرم Tezuka آرکیٹیکٹس کی طرف سے بنایا گیا ہےجہاںکھیل کالامتناہی میدان ہے اور کلاس روم کےبیچوں بیچ درخت لگے ہوئے ہیں۔اس ضمن میںتاکاہاروتیزوکا کہتے ہیں:’’ بچے کو بچہ رہنے دیںاور ایک بچے کی طرح سوچیں۔‘‘وہ اپنی بیٹی اور بیٹے سے متاثر ہوئےجو اب بارہ اور نوبرس کے ہیں،اس کے جسم کا حصہ بن گئے،جیسے جیسے وہ بڑھتے گئے ان کی عادات اور خواہشات ان کےوجود کاحصہ بن گئیں۔تیزوکا نے اپنی بیوی Yui کے ساتھ مل کر اپنے اسکول کو ڈیزائن کیا جہاں وہ انکی اہلیہ اور بچے خوب انجوائے کریں۔ یوں دیکھتے دیکھتے یہ جاپان کے بچوں کا ہردلعزیز کنڈر گارٹن اسکول بن گیا۔آئیے تیزوکا کی زبانی اس اسکول کی سیر کرتے ہیں:

کھیل کا میدان بچوں کی اچھل کود میں رکاوٹ نہیں ڈالتا  

’’ہم نے اسکول کا ڈیزائن ایک ایسے دائرے کی صورت میں کیا کہ گول گھومتے جائیں لیکن سرا نہ ملے۔جب ہم نے اس پر کام شروع کیا تو ہمارے ذہن میں کوئی آئیڈیا نہیں تھا۔دوسرے کنڈر گارٹن اسکولوں کا مطالعہ گاڑی کے عقبی شیشے سے دیکھنے کے مترادف تھا،حتیٰ کہ اگر آپ قریب سے بھی دیکھیں تو سامنے کا منظر نہیں دیکھ سکتے۔‘‘

دنیا کا بہترین جادوئی کنڈر گارٹن اسکول

بچے کلاس میں سلائڈ کرسکتے ہیں

’’یہاں ہم نے سیڑھیوں کے نچلے حصے میں مٹی کا ایک چھوٹا سا ڈھیر جمع کیا ہے،جہاں سے بچے بڑے اشتیاق سے مٹی لیکر سیڑھیوں پر چڑھنے کے لیے قطار میں کھڑے ہوجاتے ہیں۔ہم نے سیڑھیوں کا ڈیزائن جان بوجھ کر تنگ رکھا ہے تاکہ ان کا تجسس برقرار رہے۔ وہ سیڑھیاں چڑھ کر دوسری سمت موجود سلائیڈنگ راڈ سے پھسل کر کلاس روم چلے جاتےہیں۔بچوںکے لیے یہ مشق نہ صرف تفریح کا موجب بنتی ہے بلکہ اس کے ذریعے میں اپنی زندگی میں نظم و ضبط بھی سیکھتے ہیں۔ ہم چھ بچوں کا گروپ بنا کر یہ کھیل کھیلتے ہیں۔ ہم بچوں کی اپنی صوابدید پر چھوڑتے ہیں کہ وہ گیم میں کیسے حصہ لیتے ہیں تاکہ ان کی تخلیقی صلاحیتیں پروان چڑھیں۔‘‘

حفاظت کی مشقیں اور ڈرلز بہت مسحور کن ہیں

’’جاپان کا شمار دنیا کے ان ممالک میں ہوتا ہے جہاںدس فیصد بڑےزلزلے یہاں آتے ہیں۔اس لیے بچوں کو اس ناگہانی آفت سے بچنے کے لیے تربیتی مشقیں کرائی جاتی ہیں۔انہیں بتایا جاتا ہے کہ زلزلے کی صورت میں وہ میز کے نیچے سے کپاس کی ٹوپی اٹھاکر اپنے سروں کو بچانے کے لئے پہن لیں۔ یہ خاص جاپانی روایت ہے ،جس سے بچے بہت لطف اندوز ہوتے ہیں۔ ‘‘

جانوروں کی طرح آزاد سوچ کی حوصلہ افزائی کی جاتی ہے

’’جاپانی عمارتی کوڈ ہے کہ آپ کو بار بار 100 ملی میٹر سلاخوں کے ساتھ ایک عمودی ہینڈلر بنانےپڑیں گےا تاکہ بچے اپنے سروں کو اس میں نہ ڈالیں لیکن ہمارے کنڈر گارٹن میں بچے سلاخوں ے باہر ٹانگیں لٹکاکر چمپانزی کی طرح ہلہ جل کرسکتے ہیں۔ اس طرح بچوں میں جانوروں سے محبت کا جذبہ پروان چڑھتا ہے اور وہ آزادی سے اپنی اور جانوروں کی زندگی جی سکتے ہیں اور اپنی سوچ کا دائرہ وسیع کرسکتے ہیں۔‘‘

دنیا کا بہترین جادوئی کنڈر گارٹن اسکول

کوئی بھی چیز کھلونا ہو سکتی ہے

’’ہم نے زمین پر پہلے موجوددرختوں کے ارد گردحفاظتی باڑھ قائم کی جو آسان نہیں تھا – ہم جڑیں نہیں کاٹ سکتے تھے، جو درخت تاج کے طور پر پھیلاتی ہیں۔ہم نے ان جڑوں کو حفاظتی جالی سے ڈھک دیا تاکہ بچے گڑھے میںنہ گر جائیں

لیکن میں بچوں کو جانتا ہوں، وہ نیٹ کے ساتھ کھیلنا پسند کرتے ہیں۔ جب بھی وہ ہیموک دیکھتے ہیں، تو اسے ہلانا چاہتے ہیں۔اور یہ واقعی بچوں کے لیے کھیلنے کا ایک اور طریقہ تھا۔‘‘

چھت کی کھڑکی سے تاک جھانک

’’بچوں کو چھت کی کھڑکی سے دیکھنا پسند ہے کہ میرا دوست کہاں ہے؟ ‘کلاس میں نیچے کیا ہو رہا ہے؟ اور جب آپ نظر آتے ہیں، تو آپ ہمیشہ بچوں کو دیکھتے ہیں۔ کلاس روم کے درمیان کوئی دیوار نہیں ہے،اس لیے شورو غل آسانی سے ایک کلاس سے دوسری کلاس تک پھیل جاتا ہے یوں بچوں کو گھٹن زدہ ماحول نہیں ملتا کہ وہ پریشان ہوجائیں کہ ہم کس ڈربے میں آگئے ۔اس روشن دان کو جالی سے محفوظ کیا گیا ہے تاکہ بچوں کے گرنے کا احتمال نہ ہو۔ بچوں کے لیےشور بہت اہم ہوتا ہے۔ جب آپ بچوں کو ایک پرسکون باکس میں ڈالتے ہیں، تو ان میں سے بعض واقعی پریشان ہوجاتے ہیں۔

‘‘

آپ کی راۓ

چیف ایڈیٹر

دفتر

  • محکمہ اطلاعات رجسٹریشن : ٧٧١
  • news.carekhabar@gmail.com
    بشال نگر، کاٹھمانڈو نیپال
Flag Counter