کیلی فورنیا: دو روزکے دوران جنوبی کیلی فورنیا میں دوسرا بڑا زلزلہ 7.1شدت کا ریکارڈ کیا گیا۔تاہم تاحال کسی جانی نقصان کی کوئی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔ جنوبی کیلی فورنیا میں 7.1شدت کا زلزلہ ریکارڈ کیا گیا۔ زلزلے کا مرکزکیلی فورنیا کا شہرریگ کرسٹ تھا۔ دوروزکے دوران ریاست میں دوسرا بڑا زلزلہ ریکارڈ کیا گیا ۔ گزشتہ روزبھی کیلی فورنیا میں 6.4 شدت کا زلزلہ ریکارڈ کیا گیا تھا۔ یہ زلزلہ کیلی فورنیا کے شہررج کریسٹ کے قریب آیا جو کہ لاس اینجلس سے 240 کلومیٹرکے فاصلے پرہے۔ گزشتہ روزکے زلزلے کے بعد بھی 400 آفٹر شاکس محسوس کئے گئے تھے۔
آپ کی راۓ