یمن کی وزارت اوقاف ومذہبی امور نے کہاہے کہ مملکت سے 25 ہزار عازمین حج کو فرئضہ حج کی ادائی کے لیے سعودی عرب بھیجنے کے تمام انتظامات مکمل کرنے کے بعد عازمین حج کو مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ کی طرف روانہ کردیا گیا ہے۔ یمنی وزارت اوقاف کے سیکرٹری برائے حج وعمرہ طارق القرشی نے بتایا کہ شیڈول کے مطابق پچیس ہزار عازمین حج کو مناسک حج کی ادائی کے لیے سعودی عرب روانہ کردیا گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ عازمین حج کی سعودی عرب روانگی بغیر کسی پریشانی یا خلل کے عمل میں لائی گئی۔ ادھر یمنی وزیر اوقاف احمد عطیہ نے بتایا کہ عازمین حج کو سعودی عرب لے جانے کے لیے سولہ ٹرانسپورٹ کمپنیوں اور حج ٹریلور فرموں کی طرف سے معاونت کی گئی۔ انہوں نے یمنی عازمین حج کو بہ حفاظت سعودی عرب پہنچانے پر ان کمپنیوں کی کوششوں کو سراہا۔خیال رہے کہ یمن میں سنہ 2014ءکو آئینی حکومت کا تختہ الٹے جانے کے بعد عازمین حج کو الودیعہ بری گذرگاہ سے سعودی عرب داخل کیا جاتا ہے۔ دونوں ملکوں کےدرمیان یہ واحد محفوظ راہ داری سمجھی جاتی ہے۔
آپ کی راۓ