کشمیر، 31 روز سے کرفیو، سب کچھ بند،شہری گھروں میں محصور

5 ستمبر, 2019

سرینگر (ایجنسیاں) کشمیر میں بدھ کو بھارتی فوجیوں نے  گیارھویں جماعت کے طالب علم کو شہید کردیا جبکہ وادی کشمیر اور جموں ریجن کے پانچ اضلاع میں بدھ کو مسلسل31ویں دن بھی معمولات زندگی مفلوج رہى ۔

کشمیرمیڈیا سروس کے مطابق کشمیری طالب علم اسرار احمد خان چند روز قبل سرینگر کے علاقے صوہ میں مظاہرین پر بھارتی فوجیوں کی پیلٹ گنز کے بے دریغ استعمال کے باعث زخمی ہو گیا تھا جو سرینگر کے ایک ہسپتال میں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا ۔ انتظامیہ نے نوجوان کی شہادت پر احتجاجی مظاہروں کو روکنے کیلئے سرینگر میں کرفیو اور دیگر پابندیوں کو مزید سخت کردیا ہے ۔ بھارتی حکومت کی طرف سے 5اگست کو مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت کے خاتمے کے بعد سے علاقے میں غیر معمولی کرفیو رائج ہے اور بازارسمیت سب کچھ بند اور سڑکوں پر گاڑیوں کی آمدورفت معطل ہے۔

آپ کی راۓ

چیف ایڈیٹر

دفتر

  • محکمہ اطلاعات رجسٹریشن : ٧٧١
  • news.carekhabar@gmail.com
    بشال نگر، کاٹھمانڈو نیپال
Flag Counter