بھارتی چاند مشن ناکام، مودی مایوس ہوکر خلائی مرکز سے روانہ

7 ستمبر, 2019

بھارت کی چاند پر اترنے کی دوسری کوشش بھی ناکام ہوگئی، لینڈنگ سے چند منٹ پہلے خلائی مشن کے سگنل منقطع ہوگئے ، مودی شدید مایوس ہوکر خلائی ادارے کے ہیڈ کوارٹر سے چلے گئے۔

بھارت کا خلائی مشن چندریاں ٹو چاند پرلینڈنگ سے چند منٹ قبل سگنل کھو بیٹھا، بھارتی اسپیس ایجنسی اسرو کےسربراہ کا کہنا ہے کہ چاند کی سطح سے 2.1 کلومیٹر کےفاصلے پر وگرم لینڈر کا رابطہ منقطع ہوگیا، لینڈر معمول کےمطابق مشن پر رواں دواں تھا، ڈیٹا کا جائزہ لیا جا رہا ہے۔

چاند پرلینڈنگ کا منظر دیکھنے کے لیے بھارتی وزیراعظم اسرو ہیڈ کوارٹر میں موجود تھے، جب انہیں بتایا گیا کہ سگنل منقطع ہوگیا ہےتو مودی مایوس ہوکر وہاں سے چلے گئے۔

برطانوی نشریاتی ادارے بی بی سی کےمطابق بھارت کا چاند مشن بظاہر ناکام ہوگیا ہے، وہ چاند کےقطب جنوبی پر لینڈنگ کرنے والا پہلا ملک بننا چاہتا تھا۔

بھارت کا یہ دوسرا خلائی مشن تھا جو 50 دن کے سفر کے بعد چاند کے قریب پہنچا تھا، اس سے قبل 2008 میں بھی بھارت کا چاند مشن ناکام ہوگیا تھا جبکہ امریکا، روس اور چین چاند کی سطح پرکامیاب لینڈنگ کرچکے ہیں۔

آپ کی راۓ

چیف ایڈیٹر

دفتر

  • محکمہ اطلاعات رجسٹریشن : ٧٧١
  • news.carekhabar@gmail.com
    بشال نگر، کاٹھمانڈو نیپال
Flag Counter