دبئی ،مسافر بسوں میں مفت وائی فائی کی سہولت

11 ستمبر, 2019

دبئی ۔ 11 ستمبر متحدہ عرب امارات کے سینٹرل ٹرانسپورٹ کے ادارے کی جانب سے ٹیکسیوں کے بعد اب بسوں میں بھی مفت وائی فائی سہولت فراہم کرنے کیلئے تجرباتی مرحلے کا آغاز کر دیا گیا ہے۔  جنرل ٹرانسپورٹ کمپنی اور اماراتی ٹیلی کمیونیکشن الاتصالات کی جانب سے امارات میں بسوں میں سفر کرنے والوں کیلئے 520 بسوں اور 120 و یٹنگ سٹیشنوں میں مفت وائی فائی سروس فراہم کی جائے گی۔ ٹرانسپورٹ ادارے کے سربراہ نے صحافیوںکے ہمراہ ابو ظبی کی بسوں میں مفت فراہم کی جانے والی وائی فائی سروس کا جائزہ لیا ۔ ان کا کہنا تھا کہ بس کمپنی کی جانب سے اپنے صارفین کو بہتر سے بہتر خدمات فراہم کرنے کیلئے نئی سہولتوں کی فراہمی کو یقینی بنانے کیلئے وقتاً فوقتاً اقدامات کئے جاتے ہیں۔

آپ کی راۓ

چیف ایڈیٹر

دفتر

  • محکمہ اطلاعات رجسٹریشن : ٧٧١
  • news.carekhabar@gmail.com
    بشال نگر، کاٹھمانڈو نیپال
Flag Counter