برازیل: چھوٹا طیارہ گر کر تباہ ، 10افراد زخمی

17 ستمبر, 2019

برازیل کے ایمزون جنگلات میں ایک چھوٹا طیارہ سیسنا گرکر تباہ ہونے سے 10افراد زخمی ہوگئے ، بعد ازاں برازیل کی فضائیہ کے ہیلی کا پٹروں نے مقامی محکمہ فائر ڈیپارٹمنٹ کی مدد سے تباہ ہونے والے طیارہ کا ملبہ تلاش کیا اور زخمیوں کی مدد کی جنہیں علاج معالجہ کے لئے قریبی ہسپتال داخل کرادیا گیا ۔طیارہ میں سوار افراد ایمزون کے سرکاری ملازم تھے ،یہ طیارہ شمالی برازیل کی ریاست ایمزون کے دارالحکومت منااوس سے پرواز کے کچھ دیر بعدگر کرتباہ ہو ا۔ ایئر پورٹ حکام نے فضائی حادثہ کی تحقیقات کا حکم دے دیا ۔

آپ کی راۓ

چیف ایڈیٹر

دفتر

  • محکمہ اطلاعات رجسٹریشن : ٧٧١
  • news.carekhabar@gmail.com
    بشال نگر، کاٹھمانڈو نیپال
Flag Counter