پیوٹن کا خطاب، امن کیلئے قران شریف کی آیت مبارکہ کا حوالہ دیدیا

17 ستمبر, 2019

روسی صدر ولادیمئیر پیوٹن نے یمن میں امن کیلئے قران شریف  کی آیت مبارکہ کا حوالہ دیدیا۔

 انقرہ میں ترک صدر اردوان اور ایرانی صدر حسن روحانی کے ہمراہ گفتگو میں پیوٹن نے سورۃ آل عمران کی آیت کا حوالہ دیتے ہوئے کہاکہ ’’اور اس کے فضل سے تم آپس میں بھائی بھائی بن گئے‘‘۔انہوں نے اس آیت کا مکمل حوالہ دیتے ہوئےکہا کہ ’’ تم اللہ کے اس احسان کو یاد رکھو جو اس نے تم پر کیا، تم ایک دوسرے کے دشمن تھے اور اس نے تمہارے دل جوڑ دیے اور اس کے فضل و کرم سے تم بھائی بھائی بن گئے‘‘۔

آپ کی راۓ

چیف ایڈیٹر

دفتر

  • محکمہ اطلاعات رجسٹریشن : ٧٧١
  • news.carekhabar@gmail.com
    بشال نگر، کاٹھمانڈو نیپال
Flag Counter