واشنگٹن: امریکی وزیر دفاع مائیک ایسپر کا کہنا ہے کہ امریکی فوج سعودی تیل تنصیبات پر حملے کا جواب دینے کی تیاری کر رہی ہے۔امریکی فوج سعودی تیل تنصیبات پرحملےکاجواب دینےکی تیاری کررہی ہے۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو وزیر دفاع مائیک ایسپر کی وائٹ ہاؤس میں بریفنگ۔ مائیک ایسپر کا کہنا تھا کہ عالمی قوانین پر مبنی نظام کا دفاع کریں گے جسے ایران نے نقصان پہنچایا۔ جوابی کارروائی کیلئے شراکت داروں سے مل کر کام کر رہے ہیں۔ امریکی وزیر دفاع نے کہا یمن کے حوثیوں نے سعودی تیل تنصیبات پر حملے کی ذمہ داری قبول کی تھی۔ اس سلسلے میں سعودی ولی عہد اورعراقی وزیر دفاع سے بھی بات کی ہے۔
آپ کی راۓ