بزم اردو ادب قطر کاپلاٹینیم جبلی مشاعرہ اختتام پذیر

تم بھی اب شہر سے ڈر جاتے ہو حد کرتے ہو٭دیکھ کر مجھ کو گذر جاتے ہوحد کرتے ہو: فوزیہ رباب

4 اکتوبر, 2019

دوحہ قطر/ہارون فیضیؔ
اردو ادب کی آبیاری، اسکے بکھرے گیسو اورخدوخال کو نئی زندگی بخشنے میں ادب سے وابستہ افراد کا اہم کردار رہا ہے،دنیامیں بیشتر زبانیں بولیں لکھیں اور پڑھی جاتی ہیں مگر جو وقار اور مرتبہ،چاشنی اردو زبان میں پائی جاتی ہے وہ عربی کے ماسواء کسی میں موجود نہیں۔یہی وجہ ہے کہ یہ زبان دنیابھر میں نہ صرف بولی جاتی ہے بلکہ سمجھی بھی جاتی ہے۔یہ حقیقت ہے کہ اس کی بقاء اور ترویج وترقی کے لئے ملک وبیرون ملک میں یکساں کوشش کی جاتی ہے،جس کی جیتی جاگتی مثال دیارغیرکی سرزمین دوحہ قطرمیں ملتی ہے،عربی زبان کے ملک میں اردوادب کا حسین سنگم تاریخی حقائق کی عکاسی کرتاہے،بتاریخ ۷۲/ ستمبر بمقام ڈی پی ایس اسکول کے آڈیٹوریم وکرہ میں عالمی مشاعرہ منعقد ہوا،جس کی صدارت ہندوستان کی مشہور شخصیت محترمہ کامنا پرساد نے کی،جبکہ مہمان خصوصی کی حیثیت سے سابق ممبر پارلیمنٹ معروف اداکار شترگھن سنہا نے شرکت کی، مقامی شعراء کے علاوہ غالبؔ،میر تقی میرؔ کی سرزمین سے ممتاز شعراء کی حاضری ہوئی اور پاکستان کے شعراء بھی شریک ہوئے۔خطبۂ استقبالیہ بزم کے سرپرست صبیح بخاری نے پیش کیا،اس پروقار ادبی مشاعرہ میں قطر نیشنل ٹھیٹر کے ڈائریکٹر جناب طلال المولوی نے شرکت کرکے خوشی کا اظہار کیا۔اردو سے محبت رکھنے والوں کی جم غفیر نے آڈوٹوریم کو اپنے آغوش میں لے لیا اور مہمان شعراء کو عزت بخشنے اور داد وتحسین سے نوازنے میں فراخ دلی کا ثبوت دیا۔قطر کی سرزمین پربرسوں سے منعقد ہونے والا مختلف ادبی پروگراموں میں سے ایک تھا،مشاعرہ کی کامیابی کے لئے بس اتنا ہی کافی تھا کہ نوبجے تقریبا ڈی پی ایس کے سبھی دروازے مقفل کروادیئے گئے کیونکہ اندر بالکل جگہ نہیں تھی۔یہ اقدام بحالت مجبوری میں انتظامیہ کی جانب سے کیا گیا۔جس کی اطلاع گیٹ پر تعینات سیکورٹی نے دی۔
بزم اردو ادب قطر نے سابقہ روایات میں تبدیلی پیداکرتے ہوئے نظامت نسائی لب ولہجہ کی معرف شاعرہ ڈاکٹر عنبر عابد صاحبہ کے سپرد کیا انہوں نے بحسن وخوبی کامیابی کے ساتھ اپنے فرائض انجام دیئے۔ ابتدائی چند رسومات کے بعد باضابط شعر وشاعری کا آغاز ہوامہمان خصوصی شترگھن سنہا نے لسانی سنگم کی اہمیت کو اجاگرکیا اور کہا کہ بہت سارے اردو دانشور یہاں موجود ہیں جنہوں نے اقدا ر اور روایات کا اعلی درجہ برقرار رکھا ہے،یہ سچ ہے جس سے انکار ممکن نہیں کہ اردو ہماری سیکولر اقدار کا تحفظ کرتا ہے جو ہمارے خون میں بھی ہے۔نیز اپنے اچھوتے انداز میں سبھی کو ”خاموش“ کردیا۔شاداب آعظمی دادو تحسین قبول کرتے ہوئے شعری سفرکو جاری رکھااور سامعین کو شعر سننے کا بھر پور لطف دیا۔مقامی شاعر اشفاق احمد قلق،محب ملک ہندوستان اور پاکستان سے تشریف لانے والے مہمان شعراء کرام کے علاوہ مقامی شعراء بھی تھے،بیرون ملک سے تشریف لانے والے عزت مآب شتر گھن سنہااور کامنا پرساد،حسن کاظمی،پروفیسر مینو بخشی،عمران عامی،ڈاکٹر بسمل عارف،ہاشم فیروزآبادی،ڈاکٹر عنبرعابد،اعجاز اسد،محترمہ فوزیہ رباب،عارف علی عارف،شاداب اعظمی،منصور اعظمی،اشفاق احمد،راقم اعظمی،اعجاز حیدر،شوکت علی نازتھے۔بزم اردو قطر کا یہ ۰۶واں پلاٹینیم جبلی مشاعرہ تھا جو نہایت کامیابی کے ساتھ اختتام پذیر ہوا،

آپ کی راۓ

چیف ایڈیٹر

دفتر

  • محکمہ اطلاعات رجسٹریشن : ٧٧١
  • news.carekhabar@gmail.com
    بشال نگر، کاٹھمانڈو نیپال
Flag Counter