پاکستانى وزیراعظم عمران خان کی ثالثی کی کوشش کا خیرمقدم کرتے ہیں: جواد ظریف

13 اکتوبر, 2019

ایران نے وزیراعظم پاکستان عمران خان کی سعودی عرب اور ایران کےدرمیان ثالثی کاخیرمقدم کردیا، ایرانی وزیرخارجہ جواد ظریف نےکہا کہ ایران سعودی عرب کے ساتھ براہ راست یا ثالث کےذریعے مذاکرات کے لئے تیار ہے۔

ایران نےسعودی عرب کے ساتھ ثالثی کے لئے  پاکستانى وزیراعظم عمران خان کی کوششوں کا خیر مقدم کر دیا۔ ایرانی وزیر خارجہ جواد ظریف نےکہا کہ وہ پاکستانى وزيراعظم عمران خان کی ایران اور سعودیہ کے درمیان ثالثی کے لیے کوشش کا خیر مقدم کرتے ہیں۔ جواد ظریف کا کہنا تھا کہا کہ سعودی عرب اور ایران کے پاس ایک دوسرے سے بات چیت کے علاوہ کوئی چارہ نہیں ہے، بات چیت براہ راست ہو یا کسی ثالث کے ذریعے، ایران اس کے لیے تیار ہے۔

ایرانی وزیر خارجہ نے کہا کہ سعودی عرب پڑوسی ملک ہے اور ہمیں ہمیشہ ایک دوسرے کے ساتھ رہنا ہے، سعودی عرب کے ساتھ مذاکرات کے لیے دروازے کھلے ہیں۔ پاکستانى وزیراعطم عمران خان ایک روزہ دورے پر ایران جا رہے ہیں، جہاں وہ سعودی عرب اور ایران کے درمیان مذاکرات کے حوالے سے ایرانی قیادت سے بات چیت کریں گے۔

آپ کی راۓ

چیف ایڈیٹر

دفتر

  • محکمہ اطلاعات رجسٹریشن : ٧٧١
  • news.carekhabar@gmail.com
    بشال نگر، کاٹھمانڈو نیپال
Flag Counter