بھارتی حکومت کا عوام کو ایک اور جھٹکا

16 اکتوبر, 2019

بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے عوام کو ایک اور جھٹکا دے دیا ، بھارت میں نوٹ تبدیل کرنے کے بعد اب کھاتہ دار اے ٹی ایم سے صرف پچیس ہزار نکال سکیں گے، حکومتی فیصلے پر ایک کھاتہ دار دل کا دورہ پڑنے سے ہلاک ہوگیا جبکہ دوسرے نے خود کشی کرلی۔تفصیلات کے مطابق پی ایم سی نامی بھارتی بینک ریزرو بینک آف انڈیا کی جانب سے پابندیوں کی زد میں ہے ۔ بینک کے کھاتہ دار ایک مخصوص رقم بینک سے نکالنے کے مجاز ہیں۔ اس صورتحال نے کھاتہ داروں کو پریشانی میں مبتلا کردیا ہے۔بجلانی نامی شہری نے بھارتی حکومت کے اس فیصلے کے بعد مبینہ طور پر خودکشی کی جبکہ سنجے گولاٹی نامی شہری دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کرگئے سنجے کے والد کا کہنا ہے کہ سنجے کے بینک میں 90 لاکھ روپے کے ڈیپوزٹ تھے اور بینک کی جانب سے پابندیوں کے بعد وہ شدید ترین ذہنی دباؤ کا شکار تھا۔

آپ کی راۓ

چیف ایڈیٹر

دفتر

  • محکمہ اطلاعات رجسٹریشن : ٧٧١
  • news.carekhabar@gmail.com
    بشال نگر، کاٹھمانڈو نیپال
Flag Counter