سراج احمد فاروقی (صدر) اطھرحسین فاروقی (نائب صدر) محفوظ انصاری (ممبر) محمد ہارون (ممبر) طیب حسین (ممبر) تاج محمد میاں (ممبر) مقصود علی (ممبر) واحد انصاری (ممبر) اور رزی حیدر نے حلف لیا
اس موقع پر مہمان خصوصی نیپال کمیونسٹ پارٹی کے رہنماجناب بام دیوگوتم نے حلف دلاتے ہوئے کہا کی ذات پات کی سیاست کا دن ختم ہوچکا ہے نسلی سیاست اب مزید کام نہیں کرتی اب
وقت آگیا ہے کہ کمیونٹی کیلئے سیاست کریں برادری کیلئے کام کریں انہوں نے کہا کہ نیپال میں سیاسی تبدیلی تمام طبقات اور برادریوں پر مشتمل ہے مزید انہوں نے کہا کہ نیپالی مسلمانوں کی شناخت بنیادی حیثیت رکھتی ہے مسلم تنظیموں کو چاہیے کہ وہ محدود دائرے سے بالاتر ہو کر پوری برادری کے لئے کام کریں نیپال کی ترقی میں مسلم برادری کی عظیم شراکت کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہا کی نیپال میں تمام مذاہب کو پنپنے کا موقع دیا گیا ہے انہوں نے خوشی کا اظہار کیا کی نیپالی مسلمانوں نے کبھی بھی ذات پاک کی سیاست نہیں کی اور ہمیشہ ہی معاشرے ملک اور عوام کے لئے سیاست کی ہے جناب بام دیوگوتم نے یہ بتاتے ہوئے کہا کہ نیپال میں سیکڑوں سالوں سے مسلم مذاہب موجود ہیں ہمیشہ سے مسلم برادری میں عزت اور شراکت لانے کے لئے کام کیا ہے
آپ کی راۓ