کرشنا نگر میں کرفیو کی خلاف ورزی کرتے ایک بھارتی شہری کی موت/رات دو بجے مورتیوں کا وسرجن/پولیس اور فوج کی بھاری نفری تعینات

1 نومبر, 2019

کرشنا نگر(کئیر خبر)
گزشتہ کل صبح اس وقت نا خوشگوار ثابت ہوئی جب اکثریتی فرقہ نے کرشنا نگر میں بھارتی شدت پسند عناصر کی مدد سے پورے شہر میں ہنگامہ برپا کردیا – کرفیو کی خلاف ورزی کرتے ہویے اور پولیس پر پتھراو کے نتیجے میں پولیس نے ١٩ راؤنڈ گولیاں داغ دیں اور بھارتی شہری سورج پانڈے کی موت ہوگئی- اکثریتی فرقہ نے اس کی لاش کو لیکر مظاھرہ کیا- لاش پوسٹ مارٹم کے لئے بھیج دی گئی ہے جب کہ اکثریتی فرقہ کے سیاستدانوں نے اس پر راج نیتی شروع کردی ہے- اور مسلمانوں کو ذمه دار ٹھہرانے کی نازیبا کوشش ہورہی ہے-
بڑی مشکل سے رات دو بجے پولیس نے مورتیوں کا وسرجن کرایا- مرکز نے پولیس اور فوج کی بھاری نفری تعینات کر دی ہے اور حالات نارمل ہونے کی سمت گامزن ہیں-

آپ کی راۓ

چیف ایڈیٹر

دفتر

  • محکمہ اطلاعات رجسٹریشن : ٧٧١
  • news.carekhabar@gmail.com
    بشال نگر، کاٹھمانڈو نیپال
Flag Counter