سری لنکا پاکستان میں ٹیسٹ کھیلنے پر تیار، شیڈول جاری

14 نومبر, 2019

سری لنکا کی کرکٹ ٹیم دسمبر میں دو ٹیسٹ کھیلنے کے لیے پاکستان پہنچے گی، میچز راولپنڈی اور کراچی میں کھیلے جائیں گے۔

شائقین کرکٹ کے لیے بڑی خوشخبری آگئی، پاکستان میں ٹیسٹ کرکٹ بحال ہونے جا رہی ہے، سری لنکا کرکٹ نے اپنی ٹیسٹ ٹیم پاکستان بھیجنے کا اعلان کر دیا ہے۔

سری لنکا کرکٹ ٹیم نے حال ہی میں پاکستان کا دورہ کیا ، مختصر دورانیے کی کرکٹ کھیلی اور یہاں کیے گئے انتظامات پر سری لنکا کرکٹ نے مکمل اطمینان کا اظہار کرتے ہو ئے ٹیسٹ سیریز کھیلنے کی بھی منظوری دے دی۔

پاکستان میں 10 سال بعد انٹرنیشنل ٹیسٹ میچ کھیلا جائے گا ، سیریز کے دونوں ٹیسٹ آئی سی سی ٹیسٹ چیمپئن شپ کا حصہ ہیں ۔

پہلا ٹیسٹ 11 سے 15 دسمبر راولپنڈی اسٹیڈیم اور دوسرا ٹیسٹ 19 سے 23 دسمبر تک نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں کھیلا جائے گا۔

پی سی بی کے ڈائریکٹر انٹرنیشنل ذاکر خان کا کہنا ہے کہ سیریز اس بات کا ثبوت ہے کہ پاکستان ایک محفوظ ملک ہے ۔

چیف ایگزیکٹو سری لنکا کرکٹ ایشلے ڈی سلوا کا کہتے ہیں کہ انہیں یقین ہے ٹیسٹ کرکٹ کے لیے پاکستان کی کنڈیشنز سازگار ہیں۔

آپ کی راۓ

چیف ایڈیٹر

دفتر

  • محکمہ اطلاعات رجسٹریشن : ٧٧١
  • news.carekhabar@gmail.com
    بشال نگر، کاٹھمانڈو نیپال
Flag Counter