پاکستان میں ٹماٹر کی قیتمتیں آسمان چھونے لگی ہیں۔ ٹماٹر کی قیمت اتنی زیادہ ہوچکی ہے کہ یہ عام لوگوں کی پہنچ سے دور ہو گیا ہے۔ پاکستان میں ٹماٹر اور سونے کو ایک ہی طرح سے دیکھا جانے لگا ہے۔ اس کا نمونہ اس وقت دیکھنے کو ملا جب پاکستان کی ایک دلہن نے زیور کی جگہ پر ٹماٹر کے زیورات پہن لئے۔ اس ویڈیو کو دیکھنے کے بعد بھلے ہی لوگ مزے لے رہے ہوں لیکن پاکستان کے حالات سچ میں ایسے ہی ہیں۔
پاکستان کے اس ویڈیو میں دلہن نے ٹماٹر کے زیورات پہن رکھے ہیں۔ پاکستان میں ٹماٹر اس وقت 300 روپئے کلو تک پہنچ گئے ہیں۔ دلہن کے اس طرح سجنے پر جب ایک صحافی نے اس کی وجہ پوچھی تو دلہن نے کافی دلچسپ جواب دیا۔
دلہن نے کہا کہ سونے کی قیمت کافی مہنگی ہو رہی ہے۔ ٹماٹر اور چلغوزے کی قیمت بھی کافی زیادہ ہوچکی ہے۔ اس لئے میں نے اپنی شادی پر سونے کی جگہ ٹماٹر کے زیورات بناکر پہنے ہیں۔ جب رپورٹر ٹماٹروں کو چھوتا ہے تو وہ غصے میں کہتی ہیں، مار دوں گی ہاتھ لگایا تو۔ بہت پیارے ہیں مجھے میرے ٹماٹر۔۔ یہی نہیں دلہن نے بتایا کہ جہیز میں ان کے والدین نے لڑکے کو تین پیٹی ٹماٹر دئے ہیں۔
نیوز ایجنسی پی ٹی آئی کے مطابق پاکستان میں ٹماٹر خریدنا اب ہر کسی کیلئے ممکن نہیں ہے۔ پاکستان کے کئی حصوں میں ٹماٹر کی قیمت 300 روپئے کلو تک پہنچ گئی ہے۔
آپ کی راۓ