بھارت : شہریت قانون کے خلاف جامعہ ملیہ اسلامیہ کے طلبا کا احتجاج پُرتشدد

13 دسمبر, 2019

نئی دہلی / ایجنسیاں

جامعہ ملیہ اسلامیہ (جے ایم آئی) کے بایاں بازو طلبا کا پارلیمنٹ چلو جلوس جمعہ کے دن پرتشدد ہوگیا۔ دہلی پولیس نے جلوس کو روکنے کی کوشش میں احتجاجیوں پر لاٹھی چارج کردیا۔ آل انڈیا اسٹوڈنٹس اسوسی ایشن (اے آئی ایس اے) سے وابستہ طلبا ‘ شہریت ترمیمی بل(سی اے بی) کے خلاف احتجاج کررہے تھے جو قانون بن چکا ہے۔ کئی میڈیا نمائندے بھی طلبا اور پولیس کے اس ٹکراؤ میں زخمی ہوئے۔ احتجاجی مارچ میں مقامی لوگ بھی شامل ہوگئے تھے۔ ذرائع نے یہ بات بتائی۔ ہجوم نے پولیس پر سنگباری کی جس کا جواب پولیس نے آنسو گیس شل برساکر دیا۔ لگ بھگ 50 احتجاجیوں کو حراست میں لیا گیا۔ طلبا نے تاہم تشدد کے لئے پولیس کو موردِ الزام ٹھہرایا ہے۔

آپ کی راۓ

چیف ایڈیٹر

دفتر

  • محکمہ اطلاعات رجسٹریشن : ٧٧١
  • news.carekhabar@gmail.com
    بشال نگر، کاٹھمانڈو نیپال
Flag Counter