بھارت:دہلی کے جعفرآباد میں پرتشدد احتجاج ، گاڑیوں میں توڑپھوڑ ، پولیس نے آنسوگیس کے گولے داغے

17 دسمبر, 2019

نئی دہلی / ایجنسیاں

شہریت ترمیمی قانون کی مخالفت میں ملک بھر میں پرتشدد احتجاج ہورہا ہے ۔ دہلی میں احتجاج دھیرے دھیرے شدت اختیار کرتا جارہا ہے ۔ جامعہ نگر میں احتجاج اور تشدد کے واقعات کے بعد اب منگل کو دہلی کے جعفرآباد میں مظاہرہ کیا گیا اور اس مظاہرہ نے بھی پرتشدد شکل اختیار کرلیا ۔ پولیس اور مظاہرین میں جھڑپ ہوئی اور کئی گاڑیوں میں بھی توڑ پھوڑ کی گئی ۔ پولیس نے بھیڑ پر قابو پانے کیلئے آنسوگیس کے گولے داغے ۔

پولیس نے حالات پر گہری نظر رکھنے اور کسی بھی ناخوشگوار صورتحال سے نمٹنے کیلئے ڈرون بھی منگوالئے ہیں ۔ دہلی پولیس کے کئی اعلی افسران جائے واقعہ پر پہنچ گئے ہیں ۔ ساتھ ہی ساتھ علاقہ میں اضافی فورس کو تعینات کردیا گیا ہے ۔ بتایا جارہا ہے کہ اس دوران تین بسوں میں جم کر توڑپھوڑ کی گئی اور کئی دیگر گاڑیوں کو بھی نقصان پہنچایا گیا ۔

پولیس نے حالات پر گہری نظر رکھنے اور کسی بھی ناخوشگوار صورتحال سے نمٹنے کیلئے ڈرون بھی منگوالئے ہیں ۔

وہیں احتجاج کو شدت اختیار کرتا ہوا دیکھ کر سیلم پور سے جعفرآباد جانے والے راستہ کو بند کردیا گیا ہے ۔ پولیس نے ٹریفک کو پوری طرح سے روک دیا ہے ۔ بتایا جارہا ہے کہ 66 فٹ روڈ پر یہ تشدد بھڑکا اور کچھ مقامات پر آتش زنی کے واقعات بھی پیش آئے ، جس کے پیش نظر احتیاطا راستہ کو بند کردیا گیا ہے ۔

آپ کی راۓ

چیف ایڈیٹر

دفتر

  • محکمہ اطلاعات رجسٹریشن : ٧٧١
  • news.carekhabar@gmail.com
    بشال نگر، کاٹھمانڈو نیپال
Flag Counter