کھٹمنڈو/ کئیر خبر ۔ ایورسٹ پریمیر لیگ کے منتظمیں نے کہا ہے کہ رواں سیزن میں جنوبی افریقہ کے سابق کپتان ہاشم آملہ بھی کھیلیں گے۔ لیکن کون سی فرنچائزی ٹیم انھیں لے گی ابھی تک انکشاف نہیں ہوسکا ہے۔
ای پی ایل پریکٹیشنر کے منیجنگ ڈائریکٹر عامر اختر نے کہا کہ آملہ نیپال میں کرکٹ کھیلینگے ۔ تاہم انہوں نے مزید کہا کہ تفصیلات سے جلد آگاہ کیا جائے گا۔
چھتیس سالہ مایہ ناز بلے باز آملہ حال ہی میں انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائر ہوئے۔ انہوں نے جنوبی افریقہ کے لئے ١٢٤ٹیسٹ ، ١٨١ ون ڈے اور ٤٤ ٹی 20 انٹرنیشنل کھیلے ہیں ۔
آپ کی راۓ