عزیز الرحمن ترپٹ نے جمعیت کے آفیشیل اور رازدارانہ خطوط کو سوشل میڈیا میں لیک کر مجرمانہ حرکت کی ہے/ میں سخت کارروائی کرونگا: مولانا ہارون سلفی

24 جنوری, 2020

کٹھمنڈو/ کئیر خبر

مرکزی جمعیت اہل حدیث نیپال کے عبوری امیر مولانا ہارون سلفی نے ٹیلیفون پر نمائندہ کئیر خبر سے سوالوں کے جوابات دیتے ہویے کہا کہ عبوری ناظم عزیز الرحمن ترپٹ نے جمعیت کے آفیشیل اور رازدارانہ خطوط کو سوشل میڈیا میں لیک کرکے بڑے جرم کا ارتکاب کیا ہے جس کا میں نے ہی نہیں پوری جماعت نے سخت نوٹس لیا ہے’ میں جلد ہی میٹنگ بلا کر سخت کارروائی کرونگا؛ انہوں نے کہا کہ عزیز الرحمن نے نہ قابل معافی جرم کا ارتکاب کیا ہے – جمعیت کے خطوط جمیعت کی امانت ہیں- اس سے چھیڑ چھاڑ کی اجازت کسی کو نہیں دی جاسکتی –
ایک سوال کہ بہت سارے اراکین شوری اور عہدیداران و دائمی اراکین شوری کو حالیہ کمیاہی اجلاس میں دعوت نامہ کیوں نہیں دیا گیا؟ اس کے جواب میں امیر موصوف نے کہا کہ میری خواہش تھی کہ سب کو دعوت پہنچے کوئی نہ چھوٹنے پاے؛ لیکن عزیز الرحمن کی ضد نے جمعیت کو بے آبرو کردیا؛ وہ جس کو مخالف سمجھتا تھا اس کے نام کاٹ دے- یہ غلط ہوا ہے اور مجھے اس کوتاہی کا اعتراف ہے –
بعض عہدیداران کے نکالے جانے کے استفسار پر انہوں نے کہا کہ یہ بالکل غلط خبر ہے – ایک عہدیدار دوسرے عہدیدار کو نکالنے کا اہل ہی نہیں ہے- قانونی طور پر وہ خود مجرم ہوجاےگا- تو پھر کس فیصلے کا حوالہ دیا گیا ہے؟ اس کی وضاحت کرتے انہوں نے کہا کہ عزیز الرحمن جیسے شیطانی دماغ کا کارنامہ تھا  جس پر ہمیں بیحد افسوس ہے –

آپ کی راۓ

چیف ایڈیٹر

دفتر

  • محکمہ اطلاعات رجسٹریشن : ٧٧١
  • news.carekhabar@gmail.com
    بشال نگر، کاٹھمانڈو نیپال
Flag Counter