کورونا وائرس، چین میں اب تک 259 افراد ہلاک

1 فروری, 2020

بیجنگ / ایجنسیاں

ورونا وائرس نے چین میں مزید 46 جانیں لے لیں، جس کے بعد اس وائرس سے چین میں ہلاکتوں کی کل تعداد 259 ہو گئی ہے۔

چین بھر میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 12 ہزار کے قریب پہنچ گئی ہے۔

چین میں کورونا وائرس کی روک تھام کے لیے 14 صوبوں میں فروری کے دوسرے ہفتے تک چھٹیاں بڑھانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

جن صوبوں میں چھٹیاں دی گئی ہیں وہ چین کی معیشت میں 70 فیصد کے قریب حصہ ڈالتے ہیں۔

بلومبرگ کے مطابق چین کی دو تہائی معیشت اس ہفتے بھی بند رہے گی۔

بین الاقوامی میڈیا کے مطابق چین کی معیشت کو کوروانا وائرس کی وجہ سے بندش سے رواں سہ ماہی میں 60 ارب ڈالر تک کا خسارہ ہو سکتا ہے۔

ادھر امریکا نے چین سے آنے والے اپنے 195 شہریوں کو 14 روز الگ تھلگ رکھ کر ان کا معائنہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

امریکی ریاست کیلیفورنیا میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 7 تک پہنچ گئی ہے۔

کورونا وائرس اٹلی کے بعد سوئیڈن بھی پہنچ گیا، برطانیہ میں بھی 2 افراد میں اس وائرس کی تصدیق ہو گئی ہے۔

آپ کی راۓ

چیف ایڈیٹر

دفتر

  • محکمہ اطلاعات رجسٹریشن : ٧٧١
  • news.carekhabar@gmail.com
    بشال نگر، کاٹھمانڈو نیپال
Flag Counter