روتہٹ/ کئیر خبر
آج مورخہ 7 مارچ بروز ہفتہ مدرسہ دار الکتاب والسنہ سروٹھا روتہٹ نیپال کی مسجد میں ذمہ دران، اساتذہ کرام اور طلباء نے بعد نماز ظہر نماز جنازہ غائبانہ ادا کیا-پھر ایک تعزیتی نشست منعقد کی گئی شعبہ تحفیظ القرآن کے حافظ ومقری فیاض احمد کی تلاوت کلام پاک سے پروگرام کا آغاز ہوا -ان کے بعد مدرسہ کے ناظم اعلی و صدر ضلعی جمعیت اہل حدیث روتہٹ فضیلة الشيخ محمد شعیب المدني نے حمد وصلاة كے بعد شیخ رحمہ اللہ کی خدمات کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ جامعہ امام ابن تیمیہ کا قیام اور اس ادارے کے فارغین جو آج دنیا کے مختلف شعبوں میں کارہائے نمایاں انجام دے رہے ہیں "الدال على الخير كفاعله "اور إذا مات الإنسان انقطع عنه عمله ………………..أو علم ينتفع به "کے تحت آپ کے لئے ذریعہ نجات ہے اسی طرح آپ کسی پروگرام یا مجلس میں شرکت فرماتے تو مجلس کی شان بڑھ جاتی اور آپ اس مجلس کے لئے محتاج تعارف نہیں ہوتے اس طرح آپ کی ڈھیر ساری خوبیوں کو گناتے ہوئے دعائیہ کلمات کے ساتھ اپنی بات مکمل کرکے تشریف لے گئے
بعدہ میں نے بھی جامعہ کی آٹھ سالہ زندگی میں جو کچھ بھی آپ سے سنا ،دیکھا پھر مدینہ منورہ میں ملاقات، گفت و شنید قیمتی باتیں، پند و نصائح وغیرہ جھلکیوں کو طلباء کے سامنے بیان کیا پھر آپ کی علمی،ادبی، تصنیفی اور دعوتی خدمات کو بیان کرنے کے بعد بتایا کہ جامعہ امام ابن تیمیہ وعلامہ ابن باز اسلامک اسٹڈیز سنٹر جو ہند و نیپال کے سنگم پر واقع ہے بلا شبہ یہ نیپال و ہندوستان والوں بالخصوص سرزمین بہار کے لئے کتاب وسنت کا قلعہ اور پاور ہاؤس ہے جہاں سے ہر سال دعاة ومبلغين، مدرسين ومصلحين تيار ہو کر ہند ونیپال اور عرب وعجم میں کتاب وسنت کی نشر و اشاعت میں نمایاں کردار ادا کر رہے ہیں اور بھی دیگر گوشوں پر روشنی ڈالتے ہوئے دعائیہ کلمات پر اپنی بات ختم کر کے رخصت ہو گیا
اسی طرح یک بعد دیگرے مندرجہ ذیل اساتذہ کرام نے بھی خراج تحسین پیش کیا اور جو کچھ دیکھا سنا اور پایا طلباء کے سامنے بیان کرتے ہوئے شیخ رحمہ اللہ کی بلندی درجات کے لئے دعائیں کیں قابل ذکر حضرات جنہوں نے تاثرات بیان کئے :
فضیلة الشيخ وسيم أحمد تيمي مكي
فضيلة الشيخ نصر الدين سراجي رياضي/
فضیلة الشيخ عطاء الرحمن السراجي ناظم ضلعی جمعیت اہل حدیث روتہٹ وغیرہم اور دیگر اساتذہ کرام بھی پروگرام میں موجود رہے
رپورٹ: محمد ہارون تیمی مدنی داعیہ ومدرس مدرسہ دار الکتاب والسنہ سروٹھا روتہٹ نیپال
آپ کی راۓ