نئی دہلی / ایجنسیاں
بھارت کے دارالحکومت دہلی میں جاری فسادات میں مسلمانوں کے گھر جلانے سے پہلے لوٹ مار کی گئی۔
بھارتی میڈیا نے اپنی رپورٹس میں اس بات کا اعتراف کیا ہے کہ دہلی میں جاری مسلم کش فسادات میں مسلمانوں کے گھر جلائے جانے سے پہلے لوٹ مار کی گئی۔
بھارتی میڈیا کے مطابق گھر جلانے سے پہلےٹی وی ،فریج سمیت جو گھریلو سامان لوٹا جاسکتا تھا بلوائی لوٹ کر ساتھ لے جاتے تھے۔
بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ فسادات کے دوران لوٹے گئےگھروں کو آگ لگا کر علاقے کے دوسرے گھروں پر دھاوا بولا گیا۔
بھارت میں انتہا پسندوں کا نشانہ بننے والے 22 سالہ محمد شاہ کا کہنا ہے کہ ان کے گھر میں شرپسندوں کے حملوں کے دوران ایک چٹائی رہ گئی تھی جو اب بارش کے پانی مین ڈوب گئی ہے۔
آپ کی راۓ