کورونا ، سعودی عرب میں لوکل فلائٹس اور پبلک ٹرانسپورٹ پر پابندی

20 مارچ, 2020

رياض / ايجنسي

عالمی وبا کورونا وائرس کے پھیلاؤ اور بچاؤ سے متعلق اقدامات کرتے ہوئے سعودی حکومت نے لوکل فلائٹس اور

پبلک ٹرانسپورٹ پر بھی پابندی عائد کر دی ہے ۔

سعودی پریس ایجنسی ’ ایس پی اے ‘ کے مطابق سعودی حکومت کی جانب سے کورونا وائرس کے پیش نظر انٹرنیشنل، لوکل فلائٹس سمیت پبلک ٹرانسپورٹ، ٹرین، بسز اور ٹیکسیوں پر بھی پابندی عائد کر دی گئی ہے۔

سعودی پریس ایجنسی کے مطابق سعودی عرب میں نہایت ضروری نقل و حرکت جس میں مریضوں کو ایک جگہ سے دوسری جگہ منتقل کرنے پر پابندی نہیں ہے، کورونا وائرس کے مریضوں اور میڈیکل اسٹاف کو ضروری ہدایت جاری کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ اسپتال جاتے ہوئے یا باہر آتے ہوئے کورونا وائرس کو پھیلنے سے روکنے والے مخصوص لبا س کا استعمال کیا جائے۔

سعودی وزارت داخلہ کی جانب سے ہدایات جاری کی گئیں ہیں کے سرکاری ایجنسیز، اور لوکل بسیں اور ٹیکسیاں اس پابندی پر عمل کریں ورنہ بھاری معاوضے کی صورت میں سزا دی جائے گی جبکہ ہر قسم کی ٹرانسپورٹ پر پابندی پر اطلاق ہفتے کی صبح  6 بجے سے ہوگا۔

سعودی عرب کی وزارت صحت کے مطابق کورونا وائرس کے اس وقت 247 تصدیق شدہ کیسز  موجود ہیں جبکہ ابھی تک سعودی عرب میں کورونا سے کوئی موت نہیں  ہوئی ہے ۔

واضح رہے کہ سعودی شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے کہا ہے کہ سعودی عرب میں کورونا وائرس کے خلاف تمام اقدامات کئے جارہے ہیں، حکومت تمام شہریوں کو غذا، ادویات اور دیگر ضروریات زندگی فراہم کرے گی۔

شاہ سلمان کا ٹی وی پر قوم سے خطاب میں کہنا تھا کہ ﷲ تعالیٰ کی مدد پر انحصار ہے، وزارت صحت کی سربراہی میں تمام حکومتی محکمے شہریوں کی صحت یقینی بنانے کے لئے تمام اقدامات کر رہے ہیں، شہریوں کو غذا، ادویات اور دیگر ضروریات زندگی کی فراہمی یقینی بنانے سے متعلق بھی کام کیا جارہا ہے۔

آپ کی راۓ

چیف ایڈیٹر

دفتر

  • محکمہ اطلاعات رجسٹریشن : ٧٧١
  • news.carekhabar@gmail.com
    بشال نگر، کاٹھمانڈو نیپال
Flag Counter