جو تصویر اپ لوڈ کی گئی ہے چند حضرات نے مشاھدے کے وقت اپنے کیمرے میں قید کئے ہیں ۔ یہ واقعہ مورخہ 26 مارچ کی شام 8 بجے کا ہے – ان تصویروں میں دیکھی جانے والی چیز(ممکن کسی سیارے کاگزر زمین سے قریب ہوکرہواہو) "واللہ اعلم بالصواب” مشاھدین کا اسکے بارے میں کہناہے کہ اسکی رفتار کے ساتھ آواز بھی تھی، اللہ جل شانہ کو بخوبی علم ہے کہ آسمان میں شعلہ کی شکل میں مشرق سے مغرب کی طرف جانے والا کیا چیز تھی؟ ، بتایا گیاہے کہ آواز میں سختی بھی تھی،اللہ کی بے شمار نشانیاں دنیا میں رونما ہورہی ہیں جیسا کہ آج (عجیب وغریب شعلہ)اسی میں سے ایک کا دیدار نیپال اور پڑوس ملک کے کچھ حضرات نے کیا ، جوانسان کو رب دوعالم سے قریب کرنے ، گناہوں سے تائب ہونے،توبہ استغفار کرنے میں جلدی کرنے، شروفتن سے اجتناب کرنے، قیامت کے قریب ہونے اور معبودانِ باطلہ کی نفی کرنے، شرک وبدعات اور خرافات سے باز رہنے ،ظلم وجروتیت سے رکنے، خلاق کونین پر ایمان لانے ، قیامت کے قائم ہونے پر ایمان کامل رکھنے،کورونا جیسی مہلک بیماری کو انسانوں پر مسلط کرکے طغیانی اور سرکشی سے رکنے ، دنیاوی علم پر اللہ جل شانہ کو للکارنے کی بھول کرنے اللہ آخری رسول پر ایمان لانے ، کتاب اللہ اور سنت رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم پر ایمان لانے کے نمودار اور تذکیر ہے تاکہ انسان اپنے وعدہ کی طرف پلٹ آئے قبل اس کے کہ مغرب سے آفتاب طلوع ہو اور توبہ استغفار کے دروازے بند ہوجائیں۔
اللہ پوری دنیا والوں کو سچی سیدھی راہ کی رہنمائی فرما ، بھٹکے ہوئے لوگوں کو صراط مستقیم پر گامزن فرما ہم پر تیرے مسلط کردہ موزی بیماری سے نجات دے ، تو غفور رحیم ہے تو علی کل شئی قدیر ہے تو کن فیکون سے حالات کے اندر سدھار پیدا کردے عذاب ربانی کو ہم سے ہٹالے ہمارے دلوں کو نور توحید سے منور کردے آمین
آپ کی راۓ