نیپال ایئر لائن کآ ایک طیارہ  نیپال گنج ہوائی اڈے پر لینڈنگ کے دوران حادثے کا شکار ، جہاز کا عملہ محفوظ

28 مارچ, 2020

نیپال گنج / شہاب الدین سراجی / کئیر خبر

آج بروز سنیچر نیپال ایئر لائن کآ ایک طیارہ  نیپال گنج ہوائی اڈے پر لینڈنگ کے دوران حادثے کا شکار ہوگیا ، جہاز کا عملہ محفوظ ہے-
عینی شاہدین کے مطابق ، یہ واقعہ ہوائی اڈے پر رن وے سے پھسل جانے کے بعد پیش آیا۔

ہوائی اڈے کے ڈپٹی منیجر سنتوش ادھیکاری کے مطابق ، یہ طیارہ با نکے ضلع میں  کورونا کے مشتبہ افراد کے  نمونے لینے کے لئے نیپال گنج گیا تھا۔ ادھیکاری نے بتایا ، "طیارے میں سوار پانچ ارکان میں سے دو طبی عملے کے تھے ، جبکہ تین عملے کے ممبر تھے۔ کھٹمنڈو سے نیپال گنج جانے والی پرواز لینڈنگ کے دوران  حادثےکا شکار ہوئی ۔

انہوں نے بتایا کہ طیارہ طبی سامان لے کر نیپال گنج پہنچا تھا اور اس میں مسافر نہیں تھے۔

آپ کی راۓ

چیف ایڈیٹر

دفتر

  • محکمہ اطلاعات رجسٹریشن : ٧٧١
  • news.carekhabar@gmail.com
    بشال نگر، کاٹھمانڈو نیپال
Flag Counter