کٹھمنڈو / کئیر خبر
نیپال میں آج پانچویں کورونا کیس کی تصدیق ہوگئی۔
وزارت صحت کے مطابق ، ایک 19 سالہ لڑکی جو بیلجیم سے نیپال آئ ہے کورونا وائرس کا ٹیسٹ مثبت ملا ہے ۔
وہ 17 مارچ کو قطر ائیر لائنس کے ذریعے قطر کے راستے نیپال آئی تھی۔ وزارت کے ترجمان بیکاس دیوکوٹا نے فیس بک کے ذریعے کہا ، "وہ ڈاکٹروں کی نگرانی میں ہے اور اس کی حالت معمول پر ہے۔”
مریض کا تعلق باگلونگ ضلع سے ہے۔
آپ کی راۓ