واشنگٹن(كيئرخبرکورونا وائرس سے جہاں عام امریکی شہری متاثر ہو رہے ہیں وہیں وبا نے امریکی فوجیوں پر بھی حملہ کردیا ہے۔امریکی میڈیا کے مطابق طیارہ بردار امریکی بحری بیڑے پر کورونا کی وبا تیزی سے پھیلنے لگی ہے اور یو ایس ایس روز ویلٹ پر 70 سے زائد نیوی سیلرز کورونا میں مبتلا ہو چکے ہیں۔بیڑے کے کمانڈر نے اعلیٰ قیادت سے 4 ہزار اہلکاروں کو فوری جہاز سے اتارنے اور دو ہفتوں کیلئے آئسولیٹ کرنے کا مطالبہ کر دیا۔دوسرے امریکی بحری بیڑے رونالڈ ریگن پر بھی کئی اہلکاروں میں کورونا وائرس پایا گیا ہے ۔
آپ کی راۓ