عالمی وبا قرار دیے جانے والے کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد پوری دنیا میں 12 لاکھ 72 ہزار 953 ہو گئی ہے۔ کورونا وائرس دنیا کے 205 ممالک میں اپنے موذی پنجے گاڑ چکا ہے۔
دستیاب اعداد و شمار کے مطابق کورونا وائرس کی بدولت اب تک 69 ہزار 428 افراد نے موت کو گلے لگایا ہے۔
دنیا بھرمیں دو لاکھ 62 ہزار 331 افراد ایسے بھی ہیں جنہوں نے اپنی مضبوط قوت ارادی و اعصابی نظام سے اس مہلک مرض کو شکست دی ہے۔
عالمی ذرائع ابلاغ کے مطابق کورنا متاثرین کی سب سے زیادہ تعداد امریکہ میں رپورٹ ہوئی ہے جو تین لاکھ 36 ہزار 673 تک پہنچ گئی ہے۔
کورونا وائرس کی بدولت 9 ہزار 616 امریکی دار فانی سے کوچ بھی کرچکے ہیں۔ کورونا وائرس کی امریکہ میں پھیلتی تباہ کاری کا اندازہ اس بات سے لگایا جا سکتا ہے کہ صرف ایک دن میں 839 اموات ریکارڈ کی گئی ہیں۔
نیویارک میں وینٹی لیٹرزکی کمی کے سبب چین سے تین ہزار وینٹی لیٹرزخریدنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ صدرٹرمپ نے شہریوں کو ماسک پہننے کی ہدایت کردی ہے جب کہ وہ نیویارک کو آفت زدہ بھی قرار دے چکے ہیں۔
دنیا میں اب تک سب سے زیادہ اموات اٹلی میں ریکارڈ کی گئی ہیں جو 15 ہزار 877 ہو چکی ہیں۔ کورونا کے باعث اب تک اٹلی میں ایک لاکھ 28 ہزار 948 افراد متاثر بھی ہو چکے ہیں۔
اسپین میں کورونا وائرس سے جاں بحق والوں کی تعداد 12 ہزار 641 ہو چکی ہے جب کہ مجموعی طور پر ایک لاکھ 31 ہزار 646 افراد متاثر ہیں۔
کورونا: ٹرمپ نے نیویارک کو آفت زدہ قرار دے دیا
فرانس میں بھی کورونا وائرس کی وبا تیزی سے پھیل رہی ہے اور اب تک فرانس میں اموات کی تعداد 8 ہزار سے تجاوز کر چکی ہے۔
آپ کی راۓ