کورونا وائرس: سعودی حکام نے سعودائزیشن فیس سے متعلق بڑا اعلان کر دیا

9 اپریل, 2020

سعودى حکومت نے یہ اقدام بھی ہلاکت خیز کورونا وائرس بحران سے اپنے اداروں، مقامی اور غیر ملکی شہریوں کو بچانے کی خاطر اٹھایا ہے۔سعودی حکومت کی جانب سے چھوٹے اداروں کا مالی بوجھ کم کرنے کےلیے بڑا مالی پیکج منظور کیا ہے جس کے تحت ادارے ماہانہ 12 لاکھ ریال کی سبسڈی لے سکیں گے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ سلسلہ حکومت کی جانب سے اگلے تین ماہ تک جاری رہے گا۔قائم مقام وزیر اطلاعات ڈاکٹر ماجد القصبی کا کہنا تھا کہ سعودی کابینہ کے فیصلے سے وہ چھوٹے کاروباری ادارے فائدہ اٹھائے گے جس میں 9 یا اس سے کم ملازمین ہیں لیکن مالک کا سعودی ہونا ضروری ہے۔خیال رہے کہ اس سے قبل کورونا وائرس کے باعث ہونے والے معاشی نقصانات کے پیش نظر سعودی عرب میں موبائل کمپنیوں نے اپنے صارفین کے ایک ماہ کے بل معاف کیے تھے۔خیال رہے کہ سعودی فرمانروا شاہ سلمان نے تمام سعودی شہریوں، مقیم غیر ملکیوں اور اقامہ قوانین کی خلاف ورزی کرنے والے تارکین کا علاج مفت فراہم کرنے کا شاہی فرمان جاری کیا ہے۔

آپ کی راۓ

چیف ایڈیٹر

دفتر

  • محکمہ اطلاعات رجسٹریشن : ٧٧١
  • news.carekhabar@gmail.com
    بشال نگر، کاٹھمانڈو نیپال
Flag Counter