دنیا کو ہر 20 سال بعد کورونا وائرس جیسی وباء کا خطرہ رہے گا،حکومتوں کو تشخیص، مضبوط اینٹی وائرل اور انتباہی نظام جیسے پیشگی اقدامات کرنے ہوں گے، بل گیٹس

10 اپریل, 2020

واشنگٹن ۔ (۔ 10 اپریل2020ء) مائیکروسافٹ کے بانی بل گیٹس نے خبردار کیا ہے کہ کورونا وائرس کی وباء ایک بدترین اور خطرناک وباء ہے جو لوگوں کو اپنی تمام زندگی درپیش رہے گی اور یہی نہیں دنیا کو ہر 20 سال کی مدت کے لگ بھگ کورونا وائرس جیسی وباء کا سامناہو سکتا ہے۔ امریکی خبر رساں ادارے کے مطابق بل گیٹس نے کورونا وائرس کے خلاف عالمی جنگ سے متعلق اپنے ایک انٹرویو میں بتایا کہ اگر ہم اس وباء کا مقابلہ کرنے کے لیے مناسب انداز میں تیاری کر لیتے تو عالمی رہنمائوں اور پالیسی سازوں کو کھربوں ڈالر خرچ نہ کرنا پڑتے۔انہوں نے کہا کہ لوگوں کو اپنی تمام زندگی کورونا وائرس جیسی خطرناک وباء کا سامنا کرنا پڑے گا جس سے بچائو کے لیے مستقبل کی حکومتوں کو تشخیص، مضبوط اینٹی وائرل اور انتباہی نظام جیسے پیشگی اقدامات کرنے ہوں گے اور یہ سب اس سے کہیں زیادہ بہتر ہے جن حالات سے ہم اس وقت گزر رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اب لوگوں کو یہ احساس ہو گیا ہے کہ دنیا میں ہر 20 سال کے لگ بھگ واقعی اس جیسے وائرس کا ایک معنی خیز امکان موجود ہی اور شہریوں کو حکومت سے توقع ہے کہ وہ ان کا مقابلہ کرنے کو ترجیح بنائے گی۔

انہوں نے کہا کہ انہیں یقین ہے کہ کورونا وائرس سے لوگوںکو آئندہ بہتر تیاری کرنے اور حوصلے کی ترغیب ملے گی لیکن افسوس کے ساتھ اس بار لوگوں کو اس کی بہت زیادہ قیمت چکانا پڑی ہے اور کئی کھربوں ڈالر کا نقصان برداشت کیا ہے لہذا تمام ممالک کو سائنس سے استفادہ کرنے کے لیے مل کر کام کرنا ہو گا۔

آپ کی راۓ

چیف ایڈیٹر

دفتر

  • محکمہ اطلاعات رجسٹریشن : ٧٧١
  • news.carekhabar@gmail.com
    بشال نگر، کاٹھمانڈو نیپال
Flag Counter