کورونا وائرس سے دنیا بھر میں مرنے والوں کی تعداد 1 لاکھ سے تجاوز کرگئی۔ عالمی وبائی مرض سے مرنے والوں کی مجموعی تعداد 1 لاکھ 376 ہوچکی ہے۔دنیا میں اب تک 16 لاکھ 50ہزار 210 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوچکی ہے۔کورونا وائرس سے دنیا بھر میں اب تک 3 لاکھ 68 ہزار 669 لوگ صحتیاب ہوچکے ہیں۔امریکا، اسپین، اٹلی، جرمنی، فرانس اور چین کورونا وائرس سے سب سے زیادہ متاثرہ ہوئے ہیں۔امریکا میں کورونا سے ہلاک افراد کی تعداد 18,009جبکہ اٹلی میں اموات کی تعداد 18,849 ہوگئی۔امریکا میں بیماروں کی تعداد چین میں کورونا سے متاثر افراد سے 6 گنا زیادہ ہوگئی ہے۔نیویارک میں کورونا سے ہلاک افراد کی اجتماعی قبر میں تدفین کردی گئی۔
امریکی جزیرے ہارٹ پر 40 تابوت ایک بڑی خندق میں دفنانے کی وڈیو جاری کردی گئ۔میئر نیویارک نے کورونا کے خاتمے تک عارضی طور پر اجتماعی تدفین کا کہا تھا۔
آپ کی راۓ