ترکی کا اسرائیل کو طبی سازو سامان فراہم کرنے کا فیصلہ

11 اپریل, 2020

انقرہ (11 اپریل۔2020ء) ترکی کا اسرائیل کو طبی سازو سامان فراہم کرنے کا فیصلہ، ترک حکومت نے انسانی وجوہات کی بنیاد پر اسرائیل کو چہرے کے ماسک، حفاظتی لباس اور جراثیم سے پاک دستانے فروخت کرنے کی منظور دیدی۔ اسرائیل میں اب تک کرونا وائرس کے 10ہزار95 کیسز کی تصدیق ہوچکی ہے جن میں سے 95 سے زائد افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔ ترکی کی حکومت نے انسانی وجوہات کی بنیاد پر اسرائیل کو طبی ساز و سامان فروخت کرنے کی منظور دی ہے۔اس حوالے سے ترکی کے ایک اعلی عہدے دار کا کہنا ہے کہ توقع ہے کہ اسرائیل ترکی کی جانب سے طبی ساز و سامان کی اسی نوعیت کی ایک کھیپ بنا روک ٹوک فلسطینی اتھارٹی تک پہنچنے کی اجازت دے گا۔ ذرائع کے مطابق کے مطابق آئندہ جمعرات کے روز اسرائیل کے 3 طیارے ترکی کے جنوب میں واقع انجرلک فوجی اڈے پر اتریں گے۔

ان طیاروں کے ذریعے طبی ساز و سامان اسرائیل منتقل کیا جائے گا۔

ترکی آئندہ چند روز کے دوران فلسطینیوں کے لیے طبی امداد کا عطیہ دے گا۔ اس سے قبل ہ ترک فضائیہ کا ایک خصوصی جہاز ماسک اور کورونا وائرس سے حفاظت کے لیے کٹ کی امداد لے کر برطانیہ کے لیے روانہ ہوا تو جہازکے پائلٹ نے ریڈاراور انٹرنیشنل ایوی ایشن کے لیے ایسے کوڈزجاری کیئے جوکہ جنگی حالات میں استعمال ہوتے ہیں . یہ اطلاع سامنے آنے پر یورپ میں کئی گھنٹوں تک یہ معاملہ ٹاپ ٹرینڈ بنا رہا کہ کیا ترکی نے جنگ کا اعلان کردیا ہے؟تاہم بعدازاں ترک اور برطانوی حکام کی جانب سے اس کی وضاحت کی گئی کہ ترک فضائیہ کا طیارہ ہنگامی طور پر امدادی سامان لے کر برطانیہ جارہا تھا . حکام کا کہنا ہے کہ چونکہ امدادی سامان پر مشتمل یہ ہنگامی فلائٹ تھی تو پائلٹ نے فلائٹ کے ہنگامی حالت کے کوڈزاستعمال کیئے یہ طریقہ اصل میں تو فوجی بحران کے دوران استعمال کرنے کے لیے بنایا گیا تھا لیکن اب یہ کووڈ 19 کی وبا کے دنوں میں تیز رفتاری سے امداد کے حصول اور بیوروکریسی کم کرنے کے لیے استعمال کیا جا رہا ہے۔

آپ کی راۓ

چیف ایڈیٹر

دفتر

  • محکمہ اطلاعات رجسٹریشن : ٧٧١
  • news.carekhabar@gmail.com
    بشال نگر، کاٹھمانڈو نیپال
Flag Counter