ہنوئی (كيئرخبر۔ 15 اپریل 2020ء) کورونا لاک ڈاؤن کے دوران غریبوں کے لیے چاولوں کی اے ٹی ایم مشینیں نصب، ویتنام میں سماجی فاصلے کو برقرار رکھتے ہوئے غریبوں کو مشینوں کے ذریعہ چاول کی فراہمی شروع کر دی گئی۔ تفصیلات کے مطابق ویتنام میں کورونا لاک ڈاؤن کے دوران غریبوں کے لیے چاولوں کی اے ٹی ایم مشینیں نصب کر دی گئی ہیں۔
مخیر افراد نے ویتنام کے دارالحکومت ہنوئی میں جگہ جگہ چاولوں کی اے ٹی ایم مشینیں نصب کردی ہیں جہاں سے غریب اور ضرورت مند افراد چاول حاصل کر سکتے ہیں۔
صبح 8 بجے سے شام 5 بجے تک چاولوں کی مشینوں سے بیگز بھرے جا سکتے ہیں جس کے لیے ضروری ہے کہ تمام افراد 6 فٹ کے فاصلے پر کھڑے ہوں اور ان کے ہاتھ سینیٹائزڈ ہوں۔
آپ کی راۓ