دنیا بھر میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 21 لاکھ 82 ہزار 823 ہو چکی ہے جبکہ اس سے ہلاکتیں 1 لاکھ 45 ہزار 551 ہو گئیں۔
کورونا وائرس کے دنیا بھر میں 14 لاکھ 89 ہزار 683 مریض اب بھی اسپتالوں میں زیرِ علاج ہیں، جن میں سے 55 ہزار 588 کی حالت تشویش ناک ہے جبکہ 5 لاکھ 47 ہزار 589 مریض اللّٰہ تعالیٰ کے فضل و کرم سےاس بیماری سے نجات پا کر اپنے گھروں کو لوٹ چکے ہیں۔
امریکا کورونا وائرس سے سب سے زیادہ متاثرہ ملک ہے جہاں ناصرف کورونا مریض بلکہ اس سے ہلاکتیں بھی دنیا کے تمام ممالک میں سب سے زیادہ ہیں۔
امریکا میں کورونا وائرس سے مجموعی ہلاکتیں 34 ہزار 641 ہو گئیں جبکہ اس سے بیمار ہونے والوں کی مجموعی تعداد 6 لاکھ 78 ہزار 144 ہو گئی ہے۔
امریکا کے اسپتالوں میں 5 لاکھ 85 ہزار 749 کورونا مریض زیرِ علاج ہیں جن میں سے 13 ہزار 369 کی حالت تشویش ناک ہے جبکہ 57 ہزار 754 کورونا مریض اللّٰہ تعالیٰ کی رحمت سے اب تک شفا یاب ہو چکے ہیں۔
کورونا وائرس سے اسپین میں اموات کی مجموعی تعداد 19 ہزار 315 ہو گئی جبکہ یہاں کورونا کے کیسز 1 لاکھ 84 ہزار 948 ہو چکے ہیں۔
اٹلی میں کورونا سے مجموعی اموات 22 ہزار 170 ہو چکی ہیں، جہاں اس وائرس کے اب تک کل کیسز 1 لاکھ 68 ہزار 941 رپورٹ ہوئے ہیں۔
فرانس میں کورونا وائرس کے باعث مجموعی ہلاکتیں 17 ہزار 920 ہوگئیں جبکہ کورونا کیسز 1 لاکھ 65 ہزار 27 ہو گئے۔
جرمنی میں کورونا سے کُل اموات کی تعداد 4 ہزار 52 ہو گئی جبکہ کورونا کے کیسز 1 لاکھ 37 ہزار 698 ہو گئے۔
چین میں کورونا سے کل ہلاکتیں 3 ہزار 342 ہیں جبکہ کُل کورونا کیسز 82 ہزار 367 ہو گئے۔
برطانیہ میں کورونا سے اموات کی تعداد 13 ہزار 729 ہوگئی جبکہ کورونا کے کیسز کی تعداد 1 لاکھ 3 ہزار 93 ہوگئی۔
ایران میں کورونا وائرس سے مرنے والوں کی کل تعداد 4 ہزار 869 ہو گئی جبکہ کورونا کے کل کیسز کی تعداد 77 ہزار 995 ہو گئی۔
کورنا وائرس سے روس میں کل اموات 232 ہوئی ہیں جبکہ اس کے مریضوں کی تعداد 27 ہزار 938 ہے۔
سعودی عرب میں کورونا وائرس سے اب تک کل اموات 83 رپورٹ ہوئی ہیں جبکہ اس کے مریضوں کی تعداد 6 ہزار 380 تک جا پہنچی ہے۔
آپ کی راۓ