لاک ڈاؤن نظر انداز کرتے ہوئے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی بیٹی اور داماد یہودی مذہبی تہوار پر چھٹیاں گزارنے نیو جرسی جا پہنچے۔ واشنگٹن ڈی سی میں عوام کو گھر پر رہنے اور غیر ضروری سفر سے گریز کی ہدایت کی گئی تھی۔
امریکی صدر ٹرمپ کی بیٹی ایوانکا اور داماد جئیرڈ کشنر Passover تہوار پر واشنگٹن ڈی سی میں اپنے گھر سے نیو جرسی میں ٹرمپ خاندان کی ریزورٹ جا پہنچے۔
وائٹ ہاؤس نے سفر کی تصدیق کرتے ہوئے وضاحت کی ہے کہ ایوانکا نے بند کی گئی سیرگاہ پر خاندان کے ساتھ تہوار منایا، ایوانکا کا سفر اپنے کام سے آنے جانے والے سفر سے مختلف نہیں تھا اور وہ مقام بھی واشنگٹن ڈی سی میں ان کے گھر کے آس پڑوس سے زیادہ گنجان آباد نہیں تھا۔
وائٹ ہاؤس کے مطابق ان کا سفر کمرشل نہیں تھا، انہوں نے چھٹیاں خاندان کے ساتھ گزارنے کا فیصلہ کیا۔
آپ کی راۓ