کویت میں کورونا مریضوں کی گنتی 1405 ہو گئی

مزید دو پاکستانی کورونا کا شکار ہو گئے،گزشتہ 24 گھنٹوں میں مزید 50 افراد میں کورونا کی تشخیص ہوئی ہے

17 اپریل, 2020

کویت( ۔17 اپریل 2020 ء) کویت میں مزید 50 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہو گئی، جن میں دو پاکستانی بھی شامل ہیں۔ وزارت صحت کے مطابق نئے مریضوں میں کورونا کی تشخیص کے بعد مملکت میں اس موذی وائرس سے متاثرہ افراد کی گنتی 1405 تک جا پہنچی ہے۔ وزیر صحت ڈاکٹر باسل الصباح نے بتایا کہ کورونا کے تازہ متاثرین میں بھارتی، بنگالی،کویتی اور پاکستانی باشندے بھی شامل ہیں۔یہ مریض مقامی طور پر کورونا متاثرین سے میل جول رکھنے کے باعث اس موذی مرض کا شکار ہوئے۔ اس کے علاوہ کچھ افراد کو کورونا کے شبے میں قرنطینہ میں رکھا گیا ہے ۔کورونا کینئے مریضوں میں 31 انڈین، 2 بنگلہ دیشی، 2 پاکستانی اور 7کویتی بھی شامل ہیں۔ اس وقت ’کورونا کے 31مریض آئی سی یو میں ہیں جن میں سے 16 کی حالت نازک ہے۔

آپ کی راۓ

چیف ایڈیٹر

دفتر

  • محکمہ اطلاعات رجسٹریشن : ٧٧١
  • news.carekhabar@gmail.com
    بشال نگر، کاٹھمانڈو نیپال
Flag Counter