قطر میں کورونا وائرس حکومتی انتظامات کو روند کر آگے بڑھنے لگا

17 اپریل, 2020

دوحہ(17اپریل 2020 ء) خلیجی ریاست قطر میں گزشتہ چند روز سے کورونا وائرس کی وبا کئی گُنا تیزی سے پھیل رہی ہے۔ جس کے باعث کورونا کے مریضوں کی گنتی ہزاروں میں پہنچ گئی ہے۔ قطری وزارت صحت کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ مملکت میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 166 نئے کیسز سامنے آئے ہیں ، جس کے بعد اس موذی وبا کا شکار ہونے والوں کی گنتی 2812 ہو گئی ہے۔وزارت صحت کے مطابق مریضوں میں سے غالب اکثریت غیرملکیوں کی ہے جن میں سے بعض بیرون ملک سے آئے ہیں جبکہ بعض مریضوں سے رابطہ رکھنے کے دوران کورونا کا شکار ہوئے ہیں۔ تمام نئے مریضوں کو قرنطینہ مراکز منتقل کرکے ان کا علاج شروع کر دیاگیا ہے۔ قطر میں کورونا سے مرنے والوں کی گنتی6 ہو گئی ہے۔امیرِقطر شیخ تمیم بن حمد آل ثانی نے کرونا وائرس کی وَبا پھیلنے کے بعد حکومت کو ہدایت کی ہے کہ دارالحکومت دوحہ کے ترقیاتی منصوبوں کے 8 ارب 20 کروڑ ڈالر مالیت کے غیرایوارڈ ٹھیکوں کو ملتوی کردیا جائے۔

ایک سرکاری دستاویز میں کہا گیا ہے کہ کرونا وائرس کی وَبا سے قطری معیشت پر منفی اثرات مرتب ہوسکتے ہیں اور مالی بحران سے دوچار ہوسکتا ہے۔ واضح رہے کہ قطری حکومت کی جانب سے کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کی خاطر 17 مارچ کو مساجد کی وقتی بندش اور ان میں نماز پنجگانہ و نماز جمعہ کے اجتماعات پر بھی پابندی عائد کی تھی۔ مملکت میں کورونا وائرس کی روک تھام کے لیے تمام غیر ضروری دُکانیں بند کروا دی گئی ہیں، اس کے علاوہ کیفے اور تفریحی آؤٹ لیٹس کھولنے پر بھی پابندی لگا دی گئی ہے۔جو دُکانیں کھُلی رکھی گئی ہیں، ان کے اوقات بھی صبح 6 بجے سے شام 7 بجے تک مقرر کر دیئے گئے ہیں۔ ان اوقات کے علاوہ کسی کو دُکان کھلنے رکھنے کی اجازت نہیں ہو گی۔ البتہ فارمیسیز، کریانہ سٹورز اور ڈلیوری سٹورز پر اوقات کی کوئی پابندی نہیں لگائی گئی۔ انسانی حقوق کی عالمی تنظیم ایمنسٹی انٹرنیشنل کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ خلیجی ریاست قطر میں کورونا وائر س کا سب سے بڑا نشانہ مزدور طبقہ بن رہا ہے۔ ایمنسٹی کی تازہ رپورٹ کے مطابق مملکت میں سینکڑوں مزدور کورونا وائرس کے باعث ہسپتال پہنچ چکے ہیں۔

آپ کی راۓ

چیف ایڈیٹر

دفتر

  • محکمہ اطلاعات رجسٹریشن : ٧٧١
  • news.carekhabar@gmail.com
    بشال نگر، کاٹھمانڈو نیپال
Flag Counter