لندن(كيئرخبر) کورونا وائرس کے باعث ملکہ برطانیہ کی سالگرہ بھی پھیکی پڑ گئی اور اس بار دھوم دھام سے نہیں منائی جاسکے گی۔
بکنگھم پیلس کی جانب سے کہا گیا ہے کہ اس بار سالگرہ میں روایتی طور پر ہونے والی گن سیلوٹ کی رسم نہیں ہوگی۔
ملکہ الزبتھ دوم کی یہ سالگرہ کی خوشیاں سوشل میڈیا پر منائے جانے کی توقع کی جارہی ہے۔
ملکہ کی 94 ویں سالگرہ 21 اپریل کو منائی جانی ہے۔
آپ کی راۓ