عالمی وبا کورونا وائرس سے متعلق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے چین کو نتائج بھگتنے کی وارننگ دے دی ہے ۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ کورونا وائرس کا پھیلاؤ اگر غلطی تھی تو غلطی، غلطی ہوتی ہے لیکن چین اگر جانتے بوجھتے ہوئے ذمے دار ہے تو پھر یقینی طور پر اُس کے نتائج آنے چاہئیں ۔
ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ 1917ء کے بعد ایسی حالت کسی نے نہیں دیکھی۔
انہوں کا سوال کرتے ہوئے کہا کہ کیا یہ غلطی تھی جو کنٹرول سے باہر ہوگئی یا جان بوجھ کر کی گئی سازش ہے ؟ دونوں باتوں میں بڑا فرق ہے ۔
آپ کی راۓ