لاک ڈاؤن کے دوران گھر سے باہر نکلنے کی وجہ سے یوپی پولیس کے ہاتھوں زدکوبی کے تین روز بعد 22سالہ رضوان احمد ہفتہ کے روز جاں بحق ہوگئے۔
گھریلوسامان کی خریدی کے لئے رضوان گھر کے باہر نکلے تھے جب انہیں پولیس نے لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی کرنے پر بے رحمی کے ساتھ پیٹا تھا۔
ضلع امبیڈکر نگر کے ٹانڈا شہر میں وہ یومیہ اجرت پر کام کرنے والے مزدور تھے
رضوان کے والد کے مطابق رضوان باہر آٹا اور بسکٹ لانے کے لئے گئے تھے۔
پٹائی کے بعد انہیں اسپتال منتقل کیاگیاجہاں پر وہ ہفتہ کے روز اپنے زخموں سے جانبرنہ ہوسکے۔
دی ہندو کے مطابق ان کے والد اسرائیل نے پولیس میں ایک شکایت درج کرائی ہے۔
اپنی شکایت میں انہوں نے لکھا ہے کہ جب رضوان مقامی پوسٹ افس کے قریب پہنچا تو اس کو خاتون انسپکٹر کے ساتھ کچھ جوانوں نے روک کر اس کی پٹائی کی تھی ۔
تاہم پولیس نے اتوار کے روز ان الزامات کی تردید کی ہے جس میں لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی کرنے پر پولیس کی جانب سے زدکوب کرنے کی بات کہی جارہی ہے اور یہ کہاکہ رضوان سا یکل سے گرنے کے بعد زخمی ہوا تھا
آپ کی راۓ