ریاض (كيئرخبر) سعودی عرب نے مسجد نبویؐ اور مسجد الحرام میں 11 رکعت نماز تراویح مع وتر کی ادائیگی کا فیصلہ کر لیا۔
سعودی عرب میں رمضان المبارک کے حوالے سے بڑا فیصلہ سامنے آ گیا۔ امام کعبہ شیخ عبدالرحمان السدیس نے کہا مسجد الحرام اور مسجد نبوی ﷺ میں نمازِ تراویح صرف مساجد کی انتظامیہ اور خادمین ہی ادا کریں گے جو صرف گیارہ رکعات پر مشتمل ہو گی۔
امام کعبہ شیخ عبدالرحمن السدیس کے مطابق رمضان المبارک کے آخری عشرے میں اعتکاف پر پابندی ہو گی، افطار دستر خوان لگانے کی بجائے مستحق افراد اور گھرانوں میں رمضان راشن تقسیم کیا جائے گا۔
آپ کی راۓ