سعودی وزارت سیاحت کے اہلکار پر الزام ہے، اس نے وزارت صحت کو سعودی عرب واپس آنے کے بعد قرنطینہ میں رہنے والے شہریوں کے لئے استعمال ہونے والی عمارت کے کرائے کی جعلی انوائس جمع کروائی۔
محکمہ انسداد بدعنوانی نے ایک ملٹری افسر کو بھی گرفتار کیا ہے جس پر وزارت داخلہ میں ملازمت کے دوران آٹھ سو ڈالر رشوت فی پرمٹ کے حساب سے اکتیس راہداری پرمٹ جاری کرنے کا الزام ہے۔سعودی انسداد بدعنوانی کمیشن نے عوام سے اپیل کی ہے کہ اگر وہ کورونا صورتحال میں کسی قسم کی بدعنوانی دیکھیں تو ادارے کو آگاہ کریں۔
آپ کی راۓ