بھارت : جواری نے شرط میں بیوی ہار کر دوست کے حوالے کر دی

2 جون, 2018

ایجنسیاں 2 جون /2018

 انڈیا کی مشرقی ریاست اڑیسہ میں ایک عورت کے خاوند اور اس کے دوست کے خلاف ریپ کا کیس درج کیا ہے۔

پولیس کے مطابق متاثرہ عورت کے خاوند نے دوست کے ساتھ جوا کھیلا اور ہارنے کے بعد اپنی بیوی اس کے حوالے کر دی جس نے اس کا ریپ کیا۔

جب سسر کو اس بات کا پتہ چلا تو وہ اپنی بیٹی کی حمایت میں اس کے گاؤں چلے آئے۔

ان کا کہنا ہے کہ پولیس نے پہلے ریپ کا مقدمہ درج کرنے سے انکار کر دیا تھا اور ان پر زور دیا کہ وہ ملزم سے سمجھوتہ کر لیں۔

پولیس نے اس سے انکار کیا۔ خاوند اور اس کا دوست مفرور ہو گئے ہیں۔

پولیس حکام نے بی بی سی کو بتایا کہ متاثرہ خاتون کا طبی معائنہ کرایا جا رہا ہے جبکہ ملزمان کے خلاف متعدد دفعات کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔

متاثرہ خاتون نے بی بی سی سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ ’گذشتہ مہنے کی 23 تاریخ کی رات مترا شوہر رات گیارہ بجے گھر آیا اور مجھے ساتھ چلنے کو کہا۔ میں نے پوچھا کہاں جانا ہے تو اس نے کوئی جواب نہیں دیا۔‘

’وہ مجھے زبردستی گاؤں سے باہر لے گیا جہاں اس کے دوست پہلے سے موجود تھے۔ میں انہیں بھائی کہتی تھی۔ انھوں نے مجھے بازو سے پکڑا اور اپنی طرف کھینچنے لگے۔ میں نے احتجاج کیا تو میرے شوہر نے میری ساڑھی اتار کر مجھے ان کے سامنے پیش کر دیا۔‘

اس خاتون کا مزید کہنا تھا ’شرط جیتنے والے شخص سے مجھے کچھ دیر اپنے پاس رکھا اور مجھے ریپ کیا۔ تب مجھے پتا چلا کہ میرا شوہر مجھے جوئے میں ہار گیا تھا۔‘

اگلے روز متاثرہ خاتون کی بیٹی نے اپنے نانا کو فون کر کے سارا واقعہ بتا دیا۔ اس کے نانا اپنے بیٹے کے ساتھ وہاں آ گئے۔

متاثرہ خاتون کے والد کا کہنا تھا اس معاملے پر گاؤں کے گاؤں کے بزرگوں سے بھی بات کی کوئی سنوائی نہ ہونے پر وہ اپنی بیٹی کو اس کے دو بچوں سمیت اپنے ساتھ لے گئے۔

ان کا الزام ہے کہ معامی پولیس نے پہلے مقدمہ درج کرنے کے بجائے آپس میں معاملہ رفع دفع کرنے پر زور دیا۔

ان کے بقول ایس پی کی مداخلت کے بعد 27 مئی کو پولیس نے مقدمہ درج کیا۔

بشکریہ بی بی سی اردو

 

آپ کی راۓ

چیف ایڈیٹر

دفتر

  • محکمہ اطلاعات رجسٹریشن : ٧٧١
  • news.carekhabar@gmail.com
    بشال نگر، کاٹھمانڈو نیپال
Flag Counter