سعودی عرب: موسلا دھار بارش، شاہراہوں پہ پانی جمع

22 اپریل, 2020

ریاض: سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض، بریدہ، القصیم، حفر الباطن اور حائل سمیت دیگر شہروں وعلاقوں میں تیز موسلا دھار بارش ہوئی ہے جب کہ کچھ علاقوں سے ژالہ باری کی بھی اطلاعات ملی ہیں۔

 بارش کے سبب اہم شاہراہوں پہ پانی جمع ہو گیا ہے جب کہ نشیبی علاقے زیرآب آگئے ہیں۔

 سعودی عرب کے نجران ریجن اور طائف میں موسلا دھار بارش ہوئی ہے۔ شدید بارش کے باعث نجران، خباش، حبونہ کمشنریوں، بئرعسکر، الحصینیہ، المنتشراور المجمعہ میں پورا علاقہ جل تھل ہو گیا ہے۔

طائف میں ہونے والی بارش کے سبب الھدا اورالکرروڈ احتیاطی طور پر بند کردیا گیا ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق بدھ کے دن بھی سعودی عرب کے مختلف علاقوں میں گرد آلود ہوائیں چلنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ہے۔

آپ کی راۓ

چیف ایڈیٹر

دفتر

  • محکمہ اطلاعات رجسٹریشن : ٧٧١
  • news.carekhabar@gmail.com
    بشال نگر، کاٹھمانڈو نیپال
Flag Counter