لبنان میں فائرنگ سے9 افراد جاں بحق

22 اپریل, 2020

بیروت: لبنان کے دارالحکومت بیروت کے جنوبی علاقے میں فائرنگ سے 9 افراد جاں بحق ہوگئے ہیں۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ مرنے والوں میں 2 بچے بھی شامل ہیں۔

فائرنگ کی وجوہات تاحال سامنے نہیں آسکیں۔

خیال رہے کہ چند روز قبل کینیڈا کے مشرقی صوبے نواوا اسکوشیا میں فائرنگ سے کم از کم 16 افراد ہلاک ہو گئے تھے۔

اس ضمن میں کینیڈین پولیس کا کہنا تھا کہ حملہ آور نے پولیس کا یونیفارم پہن کر عوام پر فائرنگ کی جس سے ایک خاتون پولیس افسر بھی ہلاک ہوئیں۔

پولیس حکام کا یہ بھی کہنا تھا کہ گیبریل وارٹ مین نامی شخص کی جانب سے صوبے کے مختلف حصوں میں فائرنگ کی گئی۔

حملہ آور نے ایک جگہ کی بجائے مختلف جگہوں پر جاکر فائرنگ کی اور بالآخر خود بھی مارا گیا۔

حملہ آور نے ایک جگہ سے دوسری جگہ جانے کے لیے پولیس کی گاڑی جیسی گاڑی کا ہی استعمال کیا تھا۔

کینیڈا کے وزیراعظم جسٹن ٹروڈو نے اس واقعہ کو ’خوفناک واقعہ‘ قرار دیا تھا جب کہ نواوا اسکوشیا کے پریمیئر کا کہنا ہے کہ یہ صوبے کی تاریخ میں تشدد کا سب سے زیادہ بےبنیاد واقعہ ہے۔

خیال رہے کہ کینیڈا میں فائرنگ کے واقعات بہت کم ہوتے ہیں جس کی بڑی وجہ وہاں پہ اسلحہ رکھنے کے قانون میں سختی ہے۔

آپ کی راۓ

چیف ایڈیٹر

دفتر

  • محکمہ اطلاعات رجسٹریشن : ٧٧١
  • news.carekhabar@gmail.com
    بشال نگر، کاٹھمانڈو نیپال
Flag Counter